خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت ملک عمار بشیر اعوان نے امریکہ کی معروف ایڈیلفی یونیورسٹی سے کامیابی کے ساتھ بیچلرز کی ڈگری حاصل کرکے اپنے خاندان، ضلع خوشاب اور ملک کا نام روشن کردیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ملک عمار بشیر اعوان، خوشاب سے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے صاحبزادے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیر اعوان کے بھائی ہیں۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ ملک عمار بشیر اعوان کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خوشاب کے نوجوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اور دنیا بھر میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ مختلف شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک عمار بشیر اعوان کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اپنی تعلیم و صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت کریں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]