13

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کی چھوٹی بہن مہک فاطمہ نے اپنے والدین کے ہمراہ آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کی چھوٹی بہن مہک فاطمہ نے اپنے والدین کے ہمراہ آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کیس کے چالان اور تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران کیس کے تمام حساس معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی اور ورثاء کی جانب سے اُن افراد کے حوالے سے مزید شواہد بھی فراہم کیے گئے جن کے نام چالان میں شامل نہیں کیے گئے۔
مہک فاطمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس میں مکمل شفافیت اور تمام حقائق کو سامنے لانا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ذمہ دار شخص کو قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔
آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ کیس کی تحقیقات شفاف انداز میں مکمل کی جائیں گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ملاقات کے اختتام پر آئی جی سندھ پولیس نے مہک فاطمہ کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا:
“انویسٹیگیشن شفاف ہوگی، اور آپ کو انصاف ضرور ملے گا۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں