میرپورخاص (شاھدمیمن) انسان کی اصل اور دائمی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، دنیا کی یہ زندگی عارضی ہے جبکہ آخرت ہمیشہ رہنے والی ہے، انسان نے دنیا میں جو نیک اعمال کئے ہوں گے اس کا بہتر صلہ ملے گا اور جو برے اعمال کئے ہوں گے اس کا بھی حساب دینا ہو گا، ہمیں اپنی زندگی میں حقوق العباد ادا کرنے، انسانیت کی خدمت کرنے، محتاجوں اور غریبوں کی مدد کرنے اور صدقہ جاریہ جیسے اعمال کو جاری رکھنا چاہئے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکے ان خیالات کا اظہار مولانا سید محمد شجاع نقوی نے امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ میں خاکپائے اہلبیت سید حسین رضا ترمذی اور سید حسن رضا ترمذی آف فلوریڈا امریکہ کی جانب سے سید احمد ارشاد ترمذی مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی اللہ تعالیٰ اور اہل بیتؑ کی تعلیمات کے مطابق گزارے کیونکہ یہی راستہ نجات اور کامیابی کا راستہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کی دولت، عہدے اور شہرت انسان کے ساتھ نہیں جاتے بلکہ صرف اس کے اعمال اس کے ساتھ جاتے ہیں اس لئے ہر شخص کو اپنے کردار، اخلاق اور اعمال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے مولانا سید محمد شجاع نقوی نے کہا کہ مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا، قرآن خوانی، خیرات اور فلاحی کام بہترین صدقہ جاریہ ہیں جن کا اجر ہمیشہ جاری رہتا ہے مجلس عزاءسے قبل محسن علی مرتضوی نے حدیث کساء کی تلاوت کی سید ذوالفقار حیدر نقوی نے سوز خوانی کی جبکہ سید حمزہ علی نقوی، خیر محمد بلوچ، سید اصغر جعفری، زین پنجتنی اور دیگر نے سلام کا نذرانہ پیش کیا مجلس میں مرحوم سید احمد ارشاد ترمذی کی بخشش اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ عزاداران اور شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ملک کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد، امن و امان اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور نیاز تقسیم کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]