میرپورخاص (شاھد میمن) حکمران غریب عوام پر آئے روز مہنگائی کے کوڑے برسارہے ہیں.مسلسل ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کرنے والا حکمران ٹولہ عالمی اداروں کا سہولت کار بن چکا ہے۔ کرپٹ و بدعنوان حکمران عوام کیلئے عذاب بن چکے ہیں ۔بال بال. قرضوں میں ڈوبا مقروض و عالمی اداروں کا گروی ملک پاکستان کے حکمرانوں کی سرکاری خزانے سےمراعات و عیاشیاں پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ملک گیر اپیل پر جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت مدینہ مسجد چوک پر عوامی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مظاہرے سے عاصم شیخ ظفراقبال مجاہد نادر خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نےاس موقع پر مذید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ٹیکسسز کا بلاجواز اضافہ عوام کا خون نچوڑنے کے مترادف ہے۔آئی ایم ایف کی فرمائش پر پٹرولیم لیوی ٹیکس عوام پر معاشی بوجھ ہے ۔بدترن مہنگائی اور بیروزگاری سے نوجوان مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں .جماعت اسلامی کی مہنگائی بےروزگاری اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کی تحریک ملک گیر دھرنوں اور ہڑتالوں میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور بدترین مہنگائی کے خلاف درج نعروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]