8

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ضلع سانگھڑ کا

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ضلع سانگھڑ کا دورہ، کرائم میٹنگ سے خطاب ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن نے ضلع سانگھڑ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران کی شرکت
ایس ایس پی، سانگھڑ نے ڈی آئ جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن کو ضلعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، مطلوب و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں، پولیس گشت، تفتیشی امور اور عوامی شکایات کے ازالے اور دیگر ایشوز زیر بحث آۓ
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر جلد مکمل کیا جائے، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے اور منشیات فروشی، گٹکا و مین پوری کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی حدود میں گشت اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مؤثر بنائیں، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور عوامی اعتماد کے حصول کے لیے پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور لگن کے ساتھ ادا کریں۔اجلاس کے دوران مختلف تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئ
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید بینظیر آباد رینج میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کو بہتر پولیسنگ کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں