6

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی عید الاضحیٰ کے موقع پر

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی عید الاضحیٰ کے موقع پر شہداء کے لواحقین سے ان کے گھروں پر ملاقاتیں، عید کے تحائف اور نقدی تقسیم۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت اور مقدس موقع پر محکمہ پولیس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منفرد اور احسن قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے ضلع شہید بینظیر آباد کے پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہ چھوڑتے ہوئے خود ان کے گھروں کا دورہ کیا۔ملاقاتوں کے دوران ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کے خصوصی تحائف اور نقدی رقم پیش کی۔پولیس کے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں اور ان کے خاندان ہماری اپنی فیملی ہیں۔ انہوں نے ملک و ملت کے امن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔دورے کے موقع پر ایس ایس پی نے شہداء کے لواحقین کے تمام جائر مسائل کو انتہائی توجہ اور ہمدردی سے سنا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو درپیش تمام مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔لواحقین نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی اس ذاتی دلچسپی، ہمدردی اور گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کو سراہا کہ پولیس فورس اپنے شہداء کے پیچھے کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں