نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)گزشتہ رات بی سیکشن پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، خطرناک گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد۔گزشتہ رات بی سیکشن پولیس کا دورانِ گشت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم علاقائی گشت پر تھی کہ ان کا سامنا مسلح ڈاکوؤں سے ہو گیا۔پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جسے پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی ڈاکو کی شناخت گاہی خان مگسی سے ہوئی ہےابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کا مرکزی سرغنہ ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور لائیو راؤنڈز (گولیاں) برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزم گاہی خان مگسی کا موجودہ کرمنل رکارڈCrime No. 151/2026 u/s 324,353,398,399,401 PPC of PS B Section Distt. SBACrime No. 152/2026 u/s 23-A SAA of PS B Section Distt. SBACrime No. 81/2023 u/s 324,353,398,399,402 PPC of PS Khadhar Distt. SBACrime No. 84/2022 u/s 23i-9 of PS Khadhar Distt. SBACrime No. 72/2024 u/s 9i-3c CNSA of PS Daulatpur Distt. SBACrime No. 71/2025 u/s 24-A SAA of PS Khadhar Distt. SBACrime No. 39/2026 u/s 324,353,398,399,402 PPC of PS Khadhar Distt. SBAملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ ضلع شہید بینظیر آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے تاکہ مزید سنگین وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی جانب سے شاباشی:ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے سٹھ میل پولیس ٹیم کی اس کامیاب اور بہادرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کے لیے شاباشی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکو راج کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے کی ترقی کا اہم ذریعہ کالم نگار : عدینہ صدیقی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)گزشتہ رات بی سیکشن پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ضلع سانگھڑ کا
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی عید الاضحیٰ کے موقع پر
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر حبیب الرحمن آرائیں کی جانب سے پاکستان اور