8

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر حبیب الرحمن آرائیں کی جانب سے پاکستان اور

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر حبیب الرحمن آرائیں کی جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی گئی حکومت سندھ محکمہ فنانس کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہید بینظیرآباد حبیب الرحمن آرائیں اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد امجد مغل کی جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شہید بینظیرآباد کے احاطے میں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہید بینظیرآباد حبیب الرحمن آرائیں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور اخوت کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کو 75 سال مکمل ہونے پر آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، سینئیر صحافی ڈاکٹر ریاض احمد آرائیں اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں