نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی درخواست پر ضلع شہید بینظیرآباد کی حدود میں نہروں میں نہانے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی درخواست پر ضلع کی نہروں، شاخوں اور آبی گزرگاہوں میں نہانے، تیراکی کرنے اور تفریحی سرگرمیوں پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کے موسم میں نہروں اور شاخوں میں نہانے کے دوران متعدد افسوسناک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات پیش آتے ہیں، جس کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔کمشنر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت ضلع شہید بینظیرآباد کی تمام بڑی نہروں، شاخوں اور آبی گزرگاہوں میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی نافذ کی گئی ہے جبکہ متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے نہروں اور شاخوں میں نہانے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]