سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلعی انتظامیہ سرگودھا اور خوشاب کے باہمی اشتراک سے دریائے جہلم کے کنارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122، ریونیو، پولیس، ہیلتھ، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ٹیموں نے حصہ لیا۔
ڈی سی آر سرگودھا احمد ہارون اور اے ڈی سی آر خوشاب عبد اللہ خان نے موک ایکسرسائز کا تفصیلی جائزہ لیا اور دونوں اضلاع کی جانب سے دریائے جہلم کے اطراف کیے گئے حفاظتی و انتظامی اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران امدادی سرگرمیوں، انخلاء، ریسکیو آپریشن، طبی سہولیات، مشینری اور ہنگامی ردعمل کے مختلف مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ افسران نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران مکمل الرٹ رہتے ہوئے تمام ضروری مشینری، عملہ اور وسائل ہر وقت تیار رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے جبکہ موک ایکسرسائز کا مقصد اداروں کی تیاری، استعداد کار اور فوری رسپانس کا جائزہ لینا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]