6

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس نوابشاہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن اور میئر قاضی محمد رشید بھٹی نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام محمد سھتو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قمر الدین کیریو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، ڈسٹرکٹ مینیجر ایس آئی ای ایچ ایس اقصی جمالی، ریسکیو انچارج ذیشان زرداری کے علاؤہ سرکاری افسران، طلباء، سماجی تنظیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور اخوت کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت مختلف منصوبے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں۔تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا جبکہ پاکستان اور چین کی ترقی، خوشحالی اور دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع شہید بینظیرآباد کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اپنے دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں