رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) مرکز رنگپور کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اور تدریسی عملے کا ایک اہم ہنگامی اجلاس گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نےکی جبکہ ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال بھی اس موقع پر موجودتھے۔ میٹنگ میں اساتذہ کرام ، ہیڈ ٹیچرز اور ایس ٹی آئیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعلیمی و انتظامی امور سے متعلق اہم نکات زیر غور آئے جن میں نئے داخلہ اہداف، گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ہوم ورک پلان، سکول کے سامان اور عمارت کی حفاظت کے اقدامات، اسٹیم سرگرمیوں کا فروغ، شجرکاری مہم اور زیبرا کراسنگ کے قیام، این ایس بی مینول کی سکول میں موجودگی اور ریکارڈ کی بہتر دیکھ بھال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں اعلیٰ حکام کی اجازت سے ممکنہ سمر کیمپ کے انعقاد اور ای سی سی ای رومز کی بہتری و فعالیت کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئ۔
اجلاس کا مقصد تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا، سکولوں میں نظم و ضبط کو مؤثر بنانا اور طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]