17

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پشاور ڈویژن میں فول پروف انتظامات کا آغاز۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پشاور ڈویژن میں فول پروف انتظامات کا آغاز۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی رہنمائی میں عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی، سیکیورٹی، صحت عامہ اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پولیس، صحت، بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ مویشی منڈیوں کے انتظام، صفائی پلان، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، قیمتوں کی نگرانی، سیاحتی مقامات پر رش اور ایمرجنسی سروسز کی تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تمام افسران کو عید کی تعطیلات کے دوران اپنے اسٹیشنز پر موجود رہنے، 24/7 کنٹرول رومز قائم کرنے، عوامی شکایات کے فوری ازالے، غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی، آلائشوں کی بروقت تلفی، اور گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی و زائد کرایہ وصولی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں