16

گیارہ سالہ معصوم پٹھان بچی کا اغوا قابل افسوس و قابل مذمت ہے۔اکرام الدین

گیارہ سالہ معصوم پٹھان بچی کا اغوا قابل افسوس و قابل مذمت ہے۔اکرام الدین

حکومت اور ریاستی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ گیارہ سالہ معصوم پٹھان بچی کا اغواء سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کے ضمیر پر سوال ہے۔ جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ فورا بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔ورنہ عوام یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ ،کچے، میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کا سہولت کار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے خیبرپختونخوا حکومت اور خیبرپختونخوا پولیس کی خاموشی بھی افسوسناک ہے واقعے کی نوٹس لے اور بچی کو کچے ڈاکوؤں سے بازیاب کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں