19

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار۔میلسی شہر اور گردونواح

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار۔میلسی شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور محدود آمدن نے سفید پوش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر میں دو دو اور تین تین خاندان صرف اس لیے اکٹھے رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ الگ گھر کا خرچ اٹھانا اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔شہریوں نے حکومت کی نئی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سبسڈی کو صرف مخصوص فہرستوں تک محدود کرنا حقیقی مستحقین کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میلسی میں ایسے کئی سفید پوش خاندان موجود ہیں جو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے بغیر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں مگر وہ کسی حکومتی فہرست میں شامل نہیں۔عوامی حلقوں کے مطابق دوسری جانب ایسے افراد بھی سرکاری سہولتیں حاصل کر رہے ہیں جن کے مالی حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سیاسی سفارش اور جعلی اندراجات ختم کر کے حقیقی مستحقین تک ریلیف پہنچائے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر یہی حالات رہے تو متوسط اور سفید پوش طبقہ مکمل طور پر معاشی دباؤ کے نیچے دب جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ بجلی، گیس اور روزمرہ اشیاء میں فوری ریلیف دیا جائے تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں