14

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) شدید گرمی اور بجلی کے بڑھتے ہوئے غیر معمولی لوڈ نے میلسی کے محلہ

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) شدید گرمی اور بجلی کے بڑھتے ہوئے غیر معمولی لوڈ نے میلسی کے محلہ گوشالہ میں کم وولٹیج اور ٹرانسفارمر کی بار بار خرابی کو سنگین مسئلہ بنا دیا ہے۔ گزشتہ شب ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی، جس سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاقہ مکینوں کے مطابق یہ مسئلہ عرصہ دراز سے چلا آ رہا ہے اور گرمی شروع ہوتے ہی ایک ہی ٹرانسفارمر پر اضافی لوڈ پڑنے کے باعث گھروں تک مطلوبہ وولٹیج نہیں پہنچ پاتی۔ صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پنکھے، پانی کی موٹریں اور دیگر برقی آلات بھی درست نہیں چل سکتی جبکہ وولٹیج کی کمی کے باعث قیمتی الیکٹرونکس اشیاء جل چکی ہیں شہریوں نے بتایا کہ ٹرانسفارمر مہینے میں کئی بار خراب ہونا معمول بن چکا ہے، جس کے باعث بار بار بجلی کی بندش سے خواتین، بزرگ اور بچے شدید اذیت کا شکار رہتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے اعلیٰ واپڈا حکام سے فوری نوٹس لینے، اضافی ٹرانسفارمر نصب کرنے اور کم وولٹیج کے دیرینہ مسئلے کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں