میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی میں عورتوں کے ذریعے شہریوں کو جھانسہ دیکر بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کرنے والے گروہ سرگرم، پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف، تھانہ سی سی ڈی وہاڑی میں درج درخواست کے مطابق ایک کسان کو بیمہ پالیسی کا جھانسہ دے کر دفتر بلایا گیا، جہاں اسے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے۔چک نمبر 111 ڈبلیو بی کے رہائشی حیات احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ خریداری کی غرض سے میلسی آیا ہوا تھا کہ کالونی روڈ پر ایک خاتون شہناز بی بی، جس نے خود کو اسٹیٹ لائف ورکر ظاہر کیا، اس سے ملی اور اسے بیمہ پالیسی کے فوائد بتا کر قائل کیا۔ درخواست کے مطابق خاتون اسے ملتان روڈ پر واقع فاطمہ سینٹر کے ایک فلیٹ میں لے گئی جہاں پہلے سے موجود چار مسلح افراد نے مبینہ طور پر اسے یرغمال بنا لیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کی خاتون کے ساتھ ویڈیو بنا کر اسے سنگین مقدمے میں پھنسانے اور“سی سی ڈی پولیس”ظاہر کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ الزام ہے کہ ملزمان نے پستول تان کر پانچ لاکھ روپے طلب کیے اور کہا کہ رقم نہ دی گئی تو اسے بدنام کر کے مقدمہ درج کرا دیا جائے گا.درخواست پر سی سی ڈی پولیس نے مقدمہ نمبری 47/26 درج کر لیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق خوفزدہ شہری نے اپنے گھر والوں سے رابطہ کیا، جنہوں نے رقم بھجوا دی۔ الزام ہے کہ ملزمان نے فاطمہ سینٹر کے عقبی گیٹ پر رقم وصول کرنے کے بعد شہری کو چھوڑ دیا۔ متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ یہی گروہ اس سے قبل بھی متعدد افراد کو اسی انداز میں بلیک میل کر کے بھتہ وصول کر چکا ہے۔درخواست میں محمد ایوب، شاہد وٹو، کاشف پاولی، حسن نیازی اور شہناز بی بی کو نامزد کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہری حلقوں میں واقعے کے بعد شدید تشویش پائی جا رہی ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]