13

ضلع سکھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ، سکھر پولیس کے فول پروف انتظامات

ضلع سکھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ، سکھر پولیس کے فول پروف انتظامات

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں پولیو مہم پولیس کے سخت سکیورٹی کے حصار میں جاری ہےضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی سکھر پولیس کی تقریباً 1400 سے زائد افسران و جوان پولیو مہم میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جس میں 20 لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 32 ٹرانزٹ پوائنٹ لگائے گئے ہیں، اسکے علاوہ 1183 موبائیل ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں تمام پولیو ٹیمیں پولیس کی سخت سکیورٹی حصار میں بخیر خوبی فیلڈ میں اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔موبائیل پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو مزید سخت بنانے کے لیے متعلقہ ایس ڈی پی آوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ گشتی پولیو ٹیمز کے ساتھ رابطے میں رہیں اور کسی قسم کی رُکاوٹ یا مسئلے کی صورت میں فورن ایکشن لیا جائے ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے تمام افسران کو واضع کیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت نا قابل قبول ہوگی۔انسداد پولیو مہم ایک اہم قومی فریضہ ہے جس میں پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ایس ایس پی سکھر نے مزید ہدایات جاری کہ دوران ڈیوٹی تمام پوائنٹس پر ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ہر قسم کی مشکوک سرگرمی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں