16

میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی سے پہلے ناول نگار مرید عباس خاور کے بیٹے یاسر عباس فراز کا اعز از ۔ڈاکٹر یاسر عباس فراز نے تحقیق و تنقید کی دنیا

میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی سے پہلے ناول نگار مرید عباس خاور کے بیٹے یاسر عباس فراز کا اعز از ۔ڈاکٹر یاسر عباس فراز نے تحقیق و تنقید کی دنیا میں جدید اور لا ثانی عنوان سے تھیسز “پاکستانی اردو غزل کا مابعد جدید مطالعہ لا مر کزیت اور مہا بیانیہ کے تنا ظر میں “منتخب کر کے پہلے کراچی اسلام اباد لا ہور ملتان اور بہاولپور کے ادبی مراکز کو چو نکا دیا ۔اور دیگر ممالک کے اردو ادب کے بڑے ناموں کو حیران کیا پھر پنجاب کی اہم ترین اسلامیہ کالج یو نیورسٹی بہاولپور کے ایس آئی سی روم خواجہ سر صادق محمد خان لا ئبریری بغداد کیمپس بہاولپور میں اپنے لکھے تھیسس کے آ خری مر حلے میں ڈاکٹر عبدالعزیز اور ڈاکٹر محمد عبیداللہ جیسی شخصیات کے سامنے کامیابی سے پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع کر کے میلسی کا نام روشن کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد معروف شاعر اور ناول نگار مرید عباس خاور نے انہیں مابعد جدیدیت کے تازہ ترین عنوان کو سیلیکٹ کر نے کی ھدایت کی جسے انہوں نے نبھایا ۔اور ان کے اساتذہ نے یہ مو ضوع الاٹ کرتے ہو ئے فخر محسوس کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی لیول پر طلبہ و طالبات تنقید کے زمانی مو ضوعات منتخب کرتے رہیں گے تو پی ایچ ڈی تحقیق و تنقید کا عالمی اردو لر ننگ مر کز بن جا ئے گا دریں ا ثناجنو بی پنجاب کے سیکڑوں اساتذہ کرام اور اہل علم نیز اعزہ نے انہیں مبارک باد دی ہے کہ وہ مشکل مو ضوع کا دفاع کر نے میں کا میاب ہو کے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حقدار ٹھہرے #
20-5-26

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں