نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں مفت میڈیکل کیمپ، شہریوں کے لیے ٹی بی اور ایچ آئی وی اسکریننگ کی سہولت فراہم
ایک سو سے زائد افراد کے طبی معائنے، متعدد مریضوں میں ٹی بی کی تشخیص
دوڑ شہر میں سماجی تنظیم برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو مفت طبی سہولیات، ٹی بی اور ایچ آئی وی کی اسکریننگ سمیت مختلف بیماریوں کے معائنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ کیمپ کا انعقاد ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آفاق سلیم کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ماجد علی عمرانی کی خصوصی کاوشوں سے ممکن بنایا گیا۔میڈیکل کیمپ کے دوران ایک سو سے زائد مرد و خواتین نے اپنے طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کروائے۔ اسکریننگ کے عمل میں بعض افراد میں ٹی بی کی علامات اور تشخیص سامنے آنے پر انہیں فوری طور پر رجسٹر کرکے مزید علاج اور طبی رہنمائی فراہم کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر شعبان علی مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کی بروقت تشخیص اور مکمل علاج کے ذریعے مؤثر انداز میں روک تھام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے۔ڈاکٹر سید حبیب احمد شاہ جیلانی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایسے فلاحی میڈیکل کیمپس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے۔یہ فلاحی میڈیکل کیمپ ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع نوابشاہ کے سینئر نائب صدر زوار سجاد حسین جمالی، اسٹار کوآپریٹو سوسائٹی دوڑ کے جنرل سیکریٹری سید نور شاہ اور ابوالحسن مری کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جسے شہریوں نے بے حد سراہا۔علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مفت طبی کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ غریب اور مستحق افراد کو بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔
آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق فضل الرحمان کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔خواجہ آصف
وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ہفتے کو ترکیے کا دورہ کریں گے.
*بڑا حوصلہ ھے پاکستانی عوام کا ہر بار چیختی ھے مگر چڑھنے سے روکتی نہیں*
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ اور دوڑ میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس 400 روپے فی
ڈیوائس مافیا کے خاتمے کے لیے اہم قدم، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیجیٹل سوشل پروٹیکشن والیٹ کا آغاز