نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) گاؤں ملوک تونیو گزشتہ 50، 60 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم
گاؤں ملوک تونیو، تعلقہ وڳڻ سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ گاؤں آج بھی گزشتہ 50 سے 60 سال سے بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہے۔ گاؤں کی گلیوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے، جبکہ کئی رہائشی اپنے گھروں کا گندا پانی اور نکاسی براہِ راست گلیوں میں چھوڑ دیتے ہیں، جس کے باعث پورے گاؤں میں گندگی کے ڈھیر اور بدبو پھیل چکی ہے۔
گھروں کا کچرا اور گندا پانی گلیوں میں بہانے کے باعث گاؤں ملوک تونیو کی صورتحال دن بہ دن مزید خراب ہوتی جا رہی ہے، مگر افسوس کہ آج تک یونین کونسل یا میونسپل کمیٹی وڳڻ کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی سنجیدہ دورہ یا عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔ ضلع کے منتخب نمائندوں نے بھی اس گاؤں کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا۔
گاؤں کا سرکاری اسکول بھی زبوں حالی کا شکار ہے۔ اسکول کی عمارت خستہ حال ہوچکی ہے اور تعلیمی ماحول تباہ ہو گیا ہے، جس کے باعث معصوم بچے تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی گزشتہ 18 سے 19 سال سے اقتدار میں ہے، لیکن افسوس کہ آج تک کسی بھی منتخب نمائندے نے گاؤں کے عوام کی مشکلات اور تکالیف کو محسوس نہیں کیا۔
ہم تمام گاؤں ملوک تونیو کے رہائشی: اورنگزیب تونیو، برکت علی کانڌڑو، ریاض حسین تونیو، علی حسن کانڌڑو، محمد عمر کانڌڑو، گل حسن کانڌڑو اور گاؤں کے تمام نوجوان، قمبر شہدادکوٹ کے متعلقہ حکام، میئر صاحبان اور وزیراعلیٰ سندھ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ گاؤں ملوک تونیو کے رہائشیوں کو بھی انسانیت کے ناطے انسان سمجھتے ہوئے ان کے بنیادی مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، تاکہ یہاں کے لوگ بھی صاف ماحول، تعلیم اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کے ساتھ بہتر زندگی گزار سکیں۔
آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق فضل الرحمان کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔خواجہ آصف
وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ہفتے کو ترکیے کا دورہ کریں گے.
*بڑا حوصلہ ھے پاکستانی عوام کا ہر بار چیختی ھے مگر چڑھنے سے روکتی نہیں*
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ اور دوڑ میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس 400 روپے فی
ڈیوائس مافیا کے خاتمے کے لیے اہم قدم، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیجیٹل سوشل پروٹیکشن والیٹ کا آغاز