23

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انسپکشن اینڈ

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ستھرا پنجاب چوہدری غیور اسلم نے میلسی شہر میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غیور اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور مویشی منڈیوں میں صفائی، سکیورٹی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا۔حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ستھرا پنجاب کے تحت مویشی منڈی میں صفائی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے متعلقہ عملے کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا۔ اس موقع پر تحصیل منیجر فاروق احمد، تحصیل انچارج انسپکشن آفتاب بابر، صدر مرکزی تنظیم تاجران ملک عبدالجبار ملتانی، محمد اقبال مدنی، قاسم ریاض، محمد فیصل مدنی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں