14

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میلسی اور گورنمنٹ ڈگری کالج میلسی میں محکمہ صحت و بہبودِ آبادی ضلع وہاڑی کے زیرِ

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میلسی اور گورنمنٹ ڈگری کالج میلسی میں محکمہ صحت و بہبودِ آبادی ضلع وہاڑی کے زیرِ اہتمام آگاہی سیمینارز اور دستاویزی فلموں کی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں تقریبات میں آبادی، صحت، تعلیم اور قومی ترقی سے متعلق اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریبات کی صدارت بالترتیب کالج پرنسپل فریحہ ریاض اور پرنسپل میاں اطہر نے کی، جبکہ معروف ماہرینِ تعلیم۔ ڈاکٹر پروفیسر شفیق الرحمٰن الہ آبادی اور پروفیسر شاہد حفیظ بھی شریک ہوئے۔
پروگرامز کے دوران تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، وسائل پر دباؤ، نوجوان نسل کے کردار، تعلیمی مسائل اور ملکی ترقی کے چیلنجز پر مبنی دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں جنہیں شرکاء نے بھرپور دلچسپی سے دیکھا۔ تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میلسی آفتاب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگر بروقت مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک آبادی 45 کروڑ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوازن آبادی ملکی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، لہٰذا نوجوانوں کو ہنر مند اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسیوں کے مطابق محکمہ صحت و بہبودِ آبادی عوام میں شعور اجاگر کرنے، ماں و بچے کی بہتر صحت اور متوازن خاندانی نظام کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ آبادی اور وسائل میں توازن وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہی عمل پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شعور و آگاہی کے اس پیغام کو معاشرے میں عام کریں گے تاکہ ایک صحت مند، تعلیم یافتہ اور خوشحال پاکستان تشکیل دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں