سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی، آئی آر لسٹڈ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر اسامہ بندھانی گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف دے ہوئے احکامات پر تھانہ اے سیکشن پولیس کی کامیابی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن احمد علی شر نے حدود میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر ملزم اسامہ بندھانی کو منشیات چرس سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 5640 گرام چرس کو برآمد کیا گیا گرفتار ملزم منشیات کے متعدد کیسز میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 157/2026 زیر دفعات 9(3)D سی این ایس ایکٹ تھانہ اے سیکشن پر درج کر لیا گیاجبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کو بہترین کاروائی پر ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کے لیے شاباشی کا پیغام اور سی سی تھرڈ کا اعلان کیا ہے۔