8

ہارون آباد: فیصل مسجد ہاؤسنگ کالونی میں عظیم الشان تعزیتی ریفرنس و محفلِ میلاد النبی ﷺ منعقد ہارون آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) گزشتہ روز فیصل مسجد

ہارون آباد: فیصل مسجد ہاؤسنگ کالونی میں عظیم الشان تعزیتی ریفرنس و محفلِ میلاد النبی ﷺ منعقد
ہارون آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) گزشتہ روز فیصل مسجد ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد میں شہنشاہِ تصوف، سالارِ چشت، شیخِ طریقت حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدیؒ دربار عالیہ گڑھی شریف خانپور کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس اور محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ اور معززینِ شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محفل میں خصوصی خطاب جگر گوشہ حضرت صاحبزادہ غلام نصیر الدین چراغ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ دربار خواجہ محمد یار فریدی گڑھی شریف نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدیؒ کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات محبت، امن اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔
محفل کی صدارت و استقبالیہ پیر سید احمد کمال شاہ فیاض نے کیا، جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت قاری غلام رسول نے حاصل کی۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے والوں میں ندیم رسول اور حافظ محمد احد فریدی شامل تھے، جنہوں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
تقریب میں خواجہ غلام شبیر صابری سرپرستِ اعلیٰ انجمن فدایانِ رسول، علامہ مفتی منور حسین سعیدی، خواجہ محمد یوسف یعقوب سجادہ نشین آستانہ عالیہ ہڑپہ شریف۔ کےمریدین نے خصوصی شرکت کی
، علامہ شکیل احمد سعیدی، ذیشان مصطفیٰ، بلال فرید، احسن فرید، اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، مرزا ادریس، جمیع تنظیمات اہلِ سنت، ماسٹر فریاد فرید میاں وحید ناصر اور ندیم ظفر تحصیل چیئرمین قومی امن کمیٹی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
محفل کے میزبان چوہدری غلام مصطفیٰ جی ایم تھے، جنہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی لنگر کا وسیع انتظام موجود تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں