ھارون آباد میں نمبر دار کنونشن، کپاس کی بروقت کاشت اور کسان کارڈ ریکوری تیز کرنے کی ہدایت محکمہ زراعت (توسیع)ہارون آباد کے زیر اہتمام، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں نمبر دار کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر مہمانِ خصوصی تھے۔ کنونشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، تحصیلدار ہارون آباد سمیت تحصیل بھر سے 175 سے زائد نمبر داروں نے شرکت کی۔
اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ھارون آباد، ریحان عالم نےکپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، کاٹن ویلی پراجیکٹ، کسان کارڈ اور دیگر زرعی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے حکومت کے فلاحی منصوبے کسان کارڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہدایت کی کہ بقایا جات کی ریکوری کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ مرحلے میں کاشتکاروں کو بروقت مالی سہولت فراہم کی جا سکے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ھوۓ اسسٹنٹ کمشنر ھارون آباد عابد سرور کھوکھر نے نمبر داروں پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی بروقت کاشت کے لیے آمادہ کریں تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔
شرکاء نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پی پی 83 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں سردار ظفر خان بلوچ کی بلا مقابلہ کامیابی نے سیاسی روایات بدل ڈالیں
ہارون آباد: فیصل مسجد ہاؤسنگ کالونی میں عظیم الشان تعزیتی ریفرنس و محفلِ میلاد النبی ﷺ منعقد ہارون آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) گزشتہ روز فیصل مسجد
ھارون آباد میں نمبر دار کنونشن، کپاس کی بروقت کاشت اور کسان کارڈ ریکوری تیز کرنے کی ہدایت
سرگودھا: وزیر اعلیٰ پنجاب کا جعلی سیکیورٹی چیکنگ افسر گرفتار، مطلوب اشتہاری نکلا
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑