17

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش اور جواری سمیت 04 ملزمان گرفتار۔ مقدمات درج

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش اور جواری سمیت 04 ملزمان گرفتار۔ مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں جاریہیں۔ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کا مخفی اطلاع پہ حدود میں کامیاب کاروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران 03 جواری ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر اقسام کی گیمز, کیلکیولیٹر، موبائل فونز اور نقد کیش کو برآمد کیا گیاگرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ جونیجو، محمد یوسف مکرانی اور اسد علی جعمانی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ دیگر حدود میں ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات گٹکہ و ماوہ سمیت ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم عبد الباسط عرف بلو بندھانی کے قبضے سے 70 سے زائد گٹکہ و ماوہ کو برآمد کیا گیاملزم کے خلاف گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیم کے لیے شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں