سکھر( )سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کمپنی (SSWMB) روہڑی کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین نے کمپنی افسران کی جانب سے مبینہ ظلم و زیادتیوں، تنخواہوں میں کٹوتیوں، اوور ٹائم کی عدم ادائیگی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محرومی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی احتجاجی مظاہرے میں شامل ریحان علی شیخ، علی شیر، نادر علی شیخ، اجمل شیخ اور دیگر ملازمین نے کہا کہ وہ پہلے میونسپل کارپوریشن کے ملازم تھے بعد ازاں انہیں دس سالہ کنٹریکٹ پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کمپنی میں 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا ابتدائی دو سے تین ماہ مکمل تنخواہ دی گئی اور یقین دہانی کرائی گئی کہ اتوار کے روز کام کرنے پر اوور ٹائم بھی ادا کیا جائے گا تاہم بعد میں اوور ٹائم کی ادائیگی بند کر دی گئی جبکہ تنخواہوں میں سے چھ سے سات ہزار روپے تک کٹوتی شروع کر دی گئی ہے ملازمین نے الزام عاید کیا کے کمپنی افسران جن میں ذاکر، سجاد اور بعض سپروائزرز شامل ہیں ملازمین کی تنخواہوں میں ناجائز کٹوتیوں میں ملوث ہیں جس کے باعث روہڑی میں کام کرنے والے 60 سے زائد ملازمین شدید ذہنی اذیت اور بے چینی کا شکار ہیں اگر تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں تو کم از کم کنٹریکٹ کے مطابق مکمل 25 ہزار روپے تنخواہ بروقت ادا کی جائے اور غیر قانونی کٹوتیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،۔ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں فوری بند کی جائیں، اوور ٹائم اور ہیلتھ انشورنس کی سہولیات فراہم کی جائیں، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور مکمل تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]