16

سکھر (بیورورپورٹ) چاچڑ برادری کی جانب سے مولانا طارق محمود چاچڑ کی قیادت میں آگاہی ریلی نکالی

سکھر (بیورورپورٹ) چاچڑ برادری کی جانب سے مولانا طارق محمود چاچڑ کی قیادت میں آگاہی ریلی نکالی گئی، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ و بینر اٹھا کر مختلف شاہراہوں پر گشت کیا، نعرے بازی کی. الھودایو خان، وحید احمد، حافظ امیر اعجاز خان، سجاد محرم، سکندر چاچڑ سمیت چنہ ودیگر برادریوں کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو اور جام سیف اللہ خان دھاریجو کی دور رس سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ان کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سردار غلام عباس عرف پپو خان چاچڑ کی پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کے سامنے پی پی میں شمولیت دھاریجو برادران کا تاریخی سیاسی کارنامہ ہے، سردار غلام عباس کے سکھر پہنچنے پر والہانہ استقبال کریں گے. امید ہے کہ وہ پی پی میں شامل ہونے کے بعد عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد مزید تیز کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں