چوہدری محمد اقبال گجر کو تحصیل میلسی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے چوہدری محمد اقبال گجر کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل پیس کونسل کے وفد کی ڈیرہ چوہدری محمود اقبال گجر پر آمد۔ وفد میں رانا ریاض سرور چیئرمین نیشنل پیس کونسل جنوبی پنجاب، حاجی نواب علی گجر چیئرمین نیشنل پیس کونسل ضلع وہاڑی، الطاف حسین بھٹی صدر نیشنل پیس کونسل ضلع وہاڑی اور نزاکت علی چوہان میڈیا ڈائریکٹر نیشنل پیس کونسل ضلع وہاڑی شامل تھے۔اس موقع پر رانا ریاض سرور اور حاجی نواب علی گجر نے چوہدری محمود اقبال گجر کو چیئرمین نیشنل پیس کونسل تحصیل میلسی منتخب کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب میں چوہدری امان اللہ گجر، چوہدری ظفر اقبال گجر، چوہدری ضیاء محمود گجر، چوہدری طلحہ محمود گجر، چوہدری فیض محمود گجر اور معیز محمود گجر بھی موجود تھے۔رانا ریاض سرور اور حاجی نواب علی گجر نے نومنتخب چیئرمین چوہدری محمود اقبال گجر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل میلسی کی تنظیمی باڈیز جلد مکمل کرکے مرکزی قیادت کو بھجوائی جائیں تاکہ سفیرِ امن چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری مرکزی چیئرمین نیشنل پیس کونسل اور رانا محمد اقبال مرکزی آرگنائزر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیے جا سکیں۔آخر میں شرکاء نے چوہدری محمود اقبال گجر کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔