20

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مویشی منڈیوں، صفائی، سکیورٹی، ٹریفک اور شہری سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں بنیادی سہولیات، سکیورٹی، پارکنگ اور صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ عید کے دنوں میں آلائشیں بروقت اٹھانے کے لیے خصوصی صفائی آپریشن بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دیں، مویشی منڈیوں میں بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کنٹرول رومز فعال رکھے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں