خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے منگور گروٹ روڈ کے مقام پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کیٹل مارکیٹ مویشی منڈی میں صفائی،سکیورٹی ،بیوپاریوں ، مویشیوں کے لیے عارضی لگائے گئے ٹینٹ کی چھت پانی،واش روم ،سپرے میڈیسن سٹال ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو لائیو سٹاک آفیسر نے کیٹل منڈی مویشیاں خوشاب میں کیے گئے انتظامات اور تمام سہولیات کے حوالے سے لائیو سٹاک کے افسران نے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ کیٹل مارکیٹ میں لائے جانے والے مویشیوں اور جانوروں پر سپرے کرایا جائے علاوہ ازیں کیٹل مارکیٹ میں ٹینٹ، واش روم ودیگر سہولیات کثیر تعداد میں فراہم کی جائیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ودیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]