میرپورخاص (شاھدمیمن) میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کے چیئرمین ولی محمد ناریجو کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں ٹاؤن آفس سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس ٹاؤن آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی
ٹائون میر شیر محمد تالپور کے چیئرمین ولی محمد ناریجو کی جانب سے نکالے جانے والی ریلی میں ٹائون اور مختلف یونین کونسلز کے وائس چیئرمینز اور عملے نے بھرپور شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی کے دوران پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین ولی محمد نارنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص پاکستان کی بہادر افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت، قومی جذبے اور ملک کے دفاع کے عزم کی روشن مثال ہے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نئی نسل میں حب الوطنی، اتحاد اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا، ترقی اور امن کے لیے قومی اداروں کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔