روہڑی (رپورٹ) روہڑی کے علاقے بندر روڈ کے قریب واقع Government Elementary School Gorgij Mohalla کے اساتذہ نے بااثر میرآنی برادری کے چند افراد کی مبینہ دھمکیوں، تشدد اور اسکول کو نقصان پہنچانے کے خلاف اسکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں ہیڈ ماسٹر غلام سرور بھٹو، سید گلزار شاہ، علی نواز سموں، سید مشتاق شاہ اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ اساتذہ نے الزام عائد کیا کہ میرآنی برادری کے کچھ شرپسند افراد نے اسکول میں داخل ہو کر طلبہ کے لیے لگائی گئی ٹھنڈے پانی کی ٹینکی کے نلکوں، دروازوں کے تالے اور اسکول کے ریکارڈ کو نقصان پہنچایا۔
اساتذہ کے مطابق جب اسکول انتظامیہ نے اس معاملے سے متعلق علاقے کی معزز شخصیات کو آگاہ کیا تو ملزمان دوبارہ اسکول میں داخل ہوئے، طلبہ کو ہراساں کیا اور اساتذہ کو مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گریبان سے پکڑ کر تھپڑ بھی مارے۔
واقعے کی اطلاع روہڑی پولیس کو دی گئی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی، تاہم مبینہ طور پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اسکول انتظامیہ نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، بصورت دیگر اساتذہ طلبہ کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
7









