7

سکھرمیں انسداد پولیو مہم کا آغاز ، تین لاکھ پچیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے تیرہ سو چار ٹیمیں متحرک، کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہیں ۔رہنے دیں گے ، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید علی گل شاہ کا عزم

ملک کے دیر حصوں کی طرح سکھر ضلع میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے اس سلسلے میں رابطے پر سکھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید علی گل شاہ نے بتایا کہ سکھر ضلع میں آج سے پولیو مہم شروع کردی گئی ہے جو اکیس مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران 325625 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے جس کے لیے 1304 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سکھر ضلع کی پچاسی یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی انہوں نے بتایا کہ اس بار مہم کے دوران اسکولوں میں جاکر بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ بھی رکھا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کی انتظامی سطح پر بھرپور نگرانی کی جارہی ہے اور مہم کے دوران ٹیموں کو کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے بھی انتظامات کیے گئے ہیں ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اس مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہنے پائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں