نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)حیسکو انتظامیہ میں اہم تقرر و تبادلے: نوابشاہ اور حیدرآباد سرکلز میں افسران کی نئی تعیناتی حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کی منظوری سے افسران کے فوری تبادلوں اور تعیناتیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ عوامی مفاد اور کمپنی کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے درج ذیل تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں گلزار احمد دستی (میجر CM&O حیسکو حیدرآباد): انہیں تبدیل کر کے ایس۔ای (S.E) آپریشنز سرکل حیسکو نوابشاہ تعینات کیا گیا ہے۔فرمان علی ڈہانی (ایس۔ای آپریشنز سرکل حیسکو نوابشاہ): انہیں نوابشاہ سے تبدیل کر کے اب مینیجر (CM&O) حیسکو حیدرآباد کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی آمد اور روانگی کی رپورٹ مقررہ وقت پر جمع کی جائے گی، جبکہ اس تبادلے پر کسی قسم کا سفری یا روزمرہ الاؤنس (TA/DA) قابلِ قبول نہیں ہوگا۔