5

نوشکی سے اغوا ہونے والے پنوعاقل کے چار محنت کشوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،مغویاں کی بی ایل

نوشکی سے اغوا ہونے والے پنوعاقل کے چار محنت کشوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،مغویاں کی بی ایل اے کے قبضے میں ہونے کی تصدیق ، مغویان کا سندھ کے محنت کشوں سے بلوچستان میں مزدوری کے لیے نہ آنے کی اپیل، ویڈیو منظر عام پر آتے ہی مغویان کے گھروں میں کہرام ، والدین اور اہل خانہ صدمے سے دوچار ، ورثاء کا احتجاج ،مغویاں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مزدوری کرنے کے لیے گئے ہوئے پنوعاقل کے مکین چار افراد صاحب علی، سراج علی ، ضمیر گل اور مراد علی جو کہ عید کرنے کے لیے نوشکی سے پنوعاقل آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے ان کے اغوا کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہیں اغوا کرنے میں بی ایل اے ملوث ہے جس کی تصدیق مغویان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ایک ویڈیو میں کی ہے ویڈیو میں مغویان زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ ہاتھ باندھ کر سندھ کے محنت کشوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ مزدوری کرنے کے لیے بلوچستان خصوصاً چینی انجنیئرز کے پاس کام کرنے کے لیے نہ آئیں مغویان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا ہے اور ان کے والدین صدمے سے دوچار ہیں اور ان کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جبکہ ان کے ورثاء کی جانب سے مغویان کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی مظاہرین نے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغویان کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں