سکھر( )ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ شہر سکھر میں بدامنی کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع سکھر کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے کارکنان کی بڑی تعداد نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے حکمرانوں کی “عیاشیوں” کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران دن بہ دن مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں، کبھی پیٹرول تو کبھی بجلی مہنگی کرکے عوام پر مسلسل ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ مزدور طبقہ، رکشہ چلانے والے اور گاڑیوں کے ڈرائیور گزشتہ دس دنوں سے بے روزگار ہو چکے ہیں کیونکہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ان کی گاڑیاں کھڑی ہوگئی ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنوں نے کہا کہ پارٹی نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے اور اسی سلسلے میں آج سکھر کے عوام بھی پریس کلب پہنچ کر اپنی آواز بلند کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکمران اپنی عیاشیوں کو ترک کریں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کریں۔مظاہرین نے واضح کیا کہ “یہ عیاشیاں منظور نہیں کی جائیں گی، اور بجلی اور پیٹرول کی مہنگائی کے خلاف اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک عوام کو ان کا حق نہیں دلوا دیتے۔” انہوں نے اعلان کیا کہ وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]