رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ہائی سکول رنگپوربگھور میں عربی ٹیچر صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ میروی کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں ممتاز سماجی شخصیات نمبردار ملک ساجدعباس بگھور،سابق چیئرمین ملک گلزار احمد بگھور ایڈووکیٹ،سابق ہیڈ ماسٹر ملک سلطان احمد کلو،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم ،ملک دوست محمد ٹٹ،ملک حاجی شیراقبال بگھور،حاجی ملک محمد رمضان کہاوڑ ،ماسٹر احمد خان ،سماجی شخصیت ملک کلیم بھروکہ،رانا معین اختر،ریٹائر ٹیچر ملک سرفراز کلو،ملک محمد طارق بگھور،علامہ نزید احمد،علامہ ضیاء المصطفیٰ ،علامہ رضاء المصطفیٰ ،ملک غلام جعفر پناہ خیل،محمدعارف بھروکہ،حکیم سلطان احمد،رانا خورشید احمد،ڈاکٹر مشتاق احمد،ماسٹر امان اللہ،ملک محمد طارق کلو اور دیگر نے شرکت کی ۔ہیڈ ماسٹر ملک فضل عباس بگھور،ملک دوست محمد ٹٹ محمد اسد نسیم،ملک محمد طارق بگھور اور دیگر نے صاحبزادے عطاء المصطفیٰ میروی کی محکمانہ اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رنگپوربگھور میں بھائی چارے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ میں صاحبزادہ عطاءالمصطفی ا میروی کا کردار مثالی اور خراج تحسین کے لائق ہے۔ اپنے خطاب میں ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ میروی نے سٹاف اور دیگر احباب کا شکریہ اداکیا۔ دوران تقریب ہیڈماسٹر ملک فضل عباس بگھور،سکول سٹاف اور دیگر احباب کی جانب سے صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
سکول سٹاف اور دیگر احباب نے صاحبزادہ عطا المصطفی ا کو قافلے کی صورت میں گھر تک پہنچایا جہاں جملہ احباب کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔
*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*
*’تمہاری وجہ سے میں ذلیل ہوئی‘: بیوی نے سب کے سامنے نیتن یاہو کی کلاس لے لی*
وینزویلا کا ملبہ اور لاہور کے آنسو
ایرانی حکومت نے شہید رہبر کی تدفین سے پہلے ان کی ذاتی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ جو یہ ہیں:
*قیامت کی نشانیاں*