8

حلقہ پی کے 9 کی حقیقی ترقی کیلئے محب اللہ خان کی تقلید ناگزیر قرار۔

حلقہ پی کے 9 کی حقیقی ترقی کیلئے محب اللہ خان کی تقلید ناگزیر قرار۔

محب اللہ خان نے حلقہ میں نہ صرف ترقیاتی کاموں کا جال بچایا بلکہ لوگوں کو نوکریاں بھی فراہم کی۔

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حلقہ پی کے 9 کے حقیقی ترقی اور خوشحالی کیلئے محب اللہ خان کی تقلید کرنا ناگزیر قرار، سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان نے حلقہ میں نہ صرف ترقیاتی کاموں کا جال بچایا تھا بلکہ لوگوں کو نوکریاں بھی فراہم کی تھی جو قابل تعریف ہے، حلقہ کے تعمیر و ترقی پر اربوں روپے خرچ کرنا سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کا طرہ امتیاز رہا، اہل علاقہ نے محب اللہ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے ان کا تقلید کرنا ناگزیر قرار دیا ہے ل، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 9 کے لوگوں نے علاقے کے تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کی طریقہ کار کو اپنانے پر زور دیا ہے، ان عوامی حلقوں نے واضح کیا ہے کہ علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے محب اللہ خان کے کاوشوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے صرف علاقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے بلکہ ہزاروں لوگوں کو باعزت روزگار بھی فراہم کیا وہ ہمیشہ لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے ان کے اجتماعی اور انفرادی مسائل سنجیدگی کے ساتھ سنتے ہوئے ان کو حل کرتے۔ ان حلقوں کے مطابق اگر موجودہ ممبر سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کی تقلید کرے تو علاقے کے تعمیر و ترقی ممکن ہو سکے گی، کیونکہ محب اللہ خان کی تقلید کرنے میں علاقے کے ترقی اور خوشحالی کا راز پوشیدہ ہے، محب اللہ خان نے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیا ہے جو ایک مثال اور ریکارڈ ہے اور اس ریکارڈ کو توڑنا موجودہ ممبران اسمبلی کی بس کی بات نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں