8

پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات

پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محورومقصد ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ہاوس آدھی کوٹ پر پی پی 83 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوءے کیا۔ کوآرڈینیٹرز ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور ، انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک حماد حسین بگھور بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ملک گل اصغر خان نے کہا کہ اللہ کی مہربانی عوام کی حمایت اور دوستوں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے علاقہ میں پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے جدوجہد جاری ہے اور انشاءاللہ دیگر علاقائ تعمیروترقی کا عمل جاری رہے گا۔ اس موقع پر انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھورنے مشاورتی کمیٹی کے ممبران کابھی اعلان کیا۔ قبل ازیں ان کا والہانہ استقبال بھی کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں