بہاولنگر پولیس کی مئی کے پہلے پندرہ روز میں بڑی کارروائیاں؛ 286 اشتہاری گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کی قیادت میں بہاولنگر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مئی کے پہلے 15 دنوں میں کامیاب کارروائیاں کی ہیں ۔ضلعی پولیس نے مجرموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔سنگین جرائم میں ملوث ‘اے کیٹگری’ کے 32 خطرناک اشتہاریوں سمیت کل 286 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 128 عدالتی مفرور بھی قانون کی گرفت میں لائے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 12 کلو 940 گرام چرس، 1.5 کلو سے زائد آئس، 1760 لیٹر شراب اور 125 لیٹر لہن برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ شراب کشید کرنے والی 7 چالو بھٹیاں بھی پکڑی گئیں۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سے 4 کلاشنکوف، 9 رائفلیں، 3 بندوقیں اور 24 پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او محمد عمران کا کہنا ہے کہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر (پبلک ریلیشن آفیسر) دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر
حلقہ پی کے 9 کی حقیقی ترقی کیلئے محب اللہ خان کی تقلید ناگزیر قرار۔
پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات
سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں سکھرمیں انسداد پولیو مہم کا آغاز ، تین لاکھ پچیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے تیرہ سو
روہڑی صنعتی علاقہ سہولیات سے محروم، صنعتکار فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور۔حکومت سندہ سے سہولیات کا مطابہ۔
بہاولنگر پولیس کی مئی کے پہلے پندرہ روز میں بڑی کارروائیاں؛ 286 اشتہاری گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد