میرپورخاص (شاھدمیمن) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، پٹرول، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں، کارکنان اور مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مہنگائی کو عوام دشمن پالیسی قرار دیا شرکاء کا کہنا تھا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ میرپورخاص کے صدر شعیب سندھی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ اپنی شاہ خرچیوں اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کرنے کے بجائے تمام تر بوجھ عوام پر منتقل کر رہا ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقہ شدید اذیت کا شکار ہے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء سستی کی جائیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]