8

میرپورخاص (شاھدمیمن)​ جاوید رئیس کو تمغۂ امتیاز ملنا معذور افراد کی خدمات کا اعتراف اور افراد باہم

میرپورخاص (شاھدمیمن)​ جاوید رئیس کو تمغۂ امتیاز ملنا معذور افراد کی خدمات کا اعتراف اور افراد باہم معذورین PWD,s کیلیے بڑا اعزاز ہے، جاوید رئیس ملک بھر کے خصوصی افراد کیلیے رول ماڈل ہیں، تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے افراد باہم معذورین(PWD,s) کے لئے بے مثال فلاحی خدمات انجام دینے پر ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے صدر “جاوید رئیس” کو صدارتی اعزاز “تمغۂ امتیاز” سے نوازا گیا ، اس تاریخی موقع پر ،MSSWA ادارہ گلستانِ معذورین میرپورخاص میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تمغہ امتیاز یافتہ جاوید رئیس کا ادارہ میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان صدر قمرالدین ملک نے جاوید رئیس کو اجرک اور گلدستے کے تحائف پیش کئے جاوید رئیس نے کہا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازنا پورے ملک کے افراد باہم معذورین کی جدوجہد کا ثمر اور انکی قربانیوں کا صلہ ہے انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے MSSWA گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان۔صدر قمرالدین ملک اور دیگر نے کہا کہ حقیقی خدمتگار کو تمغہ امتیاز ملنے پر ہمارےسر فخر سے بلند ہیں تقریب میں جنرل سکریٹری صلاح الدین۔سندھ اولمپک کے صدر سلیم خان نے تمغۂ امتیاز پانے والے جاوید رئیس کو پھولوں کا گلدستہ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا بعد ازاں ادارہ گلستان معذورین گاما اسٹیڈیم سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جہاں صدر پریس کلب نظیر پنھور نے تمغہ امتیاز یافتہ جاوید رئیس اور ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا، انہیں اجرک و گلدستے کے تحائف پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پریس کلب کے عہدیدار واحد پہلوانی،شوکت پنھور اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں