7

میلسی(و ہا ڑ ی بیو رو چیف ) مترو روڈ اڈا چکلیار کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک کمسن بچہ جاں

میلسی(و ہا ڑ ی بیو رو چیف ) مترو روڈ اڈا چکلیار کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دو بھائی سڑک کراس کر رہے تھے کہ وہاڑی سے آنے والی نان اے سی بس “الجنید” نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق بس وہاڑی سے ٹبہ سلطان پور براستہ اڈا چکلیار جا رہی تھی کہ اچانک سڑک عبور کرتے بچوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوگئے۔ذرائع کے مطابق 8 سالہ صائم ولد تنویر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا 12 سالہ بھائی حسن ولد تنویر احمد شدید زخمی ہوا جسے سر پر چوٹ آنے کے باعث طبی امداد کے لیے آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور منتقل کر دیا گیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق بچے کی لاش گھر منتقل کر دی گئی جہاں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ زخمی بچے کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں