میرپورخاص (شاھدمیمن) شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی حیدری امام بارگاہ سیٹلائیٹ ٹاون میں منعقدہ مجلس عزاء سے مولانا سید ضیا حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلسلہ عصمت کے نویں تاجدار حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت ماہ ذیعقدہ کی آخری تاریخ کا دن ہے آپ کا مشہور لقب جواد تقی ہے شہادت کے وقت آپؑ کی عمر صرف 25 سال تھی آپؑ نے فرمایا فقیری کی زینت ہے عفت، مالداری کی زینت ہے شکر، بلا کی زینت ہے صبر، حسب کی زینت انکساری، کلام کی زینت ہے فصاحت، ایمان کی زینت ہے عدالت، عبادت کی زینت ہے سکون قلب، روایت کی زینت ہے حافظہ، علم کی زینت ہے تواضع، عقل کی زینت ہے ادب، علم کی زینت ہے کشادہ دلی، زہد کی زینت ہے ایثار، نفس کی زینت ہے ریاضت، خوف خدا کی زینت ہے گریہ طویل، قناعت کی زینت ہے غذائی قلیل، نیکی کی زینت ہے ترک احسان اور نماز کی زینت ہے توجہ نفس امام محمد تقی علیہ السلام امام علی رضا علیہ السلام کے فرزند ہیں آپؑ کے فرزند سے جو بھی سوال کرتا تھا آپؑ اس کو جواب دیتے تھے اور جو سوال کرنا بھول جاتا تھا آپؑ اس کو اس کا سوال یاد دلاتے اور جواب دیتے تھے ایک مرتبہ آپؑ نے 30 ہزار سوالات کے جواب دیئے آخر میں انجمن حسین مظلوم نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]