38

نوابشاہ(بیورورپورٹ) محکمہ بلدیات سندہ نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے اور سندہ

نوابشاہ(بیورورپورٹ) محکمہ بلدیات سندہ نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے اور سندہ حکومت کے احکامات نظر انداز کردیئے،فوتی کوٹہ پر ملازمتوں کی فراہمی کے لئے تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوسکی،نوٹیفکشن کے اجراء سے بھی گریز،اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فوتی کوٹہ پر ملازمتوں کی فراہمی کے لئے کمیٹی قائم،تفصیلات کے مطابق،سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں فوت شدہ ملازمین کے اہل خانہ کو فوری ملازمتوں کی فراہمی مورخہ 18/10/2024 سے قبل جتنے بھی ملازمین دورانِ سروس وفات پا گئے یا میڈیکلی گراؤنڈ پر اِن ویلیڈ قرار دیے گئے، اُن کے اہل خانہ کا حقِ ملازمت قانونی و آئینی طور پر پیدا ہو چکا تھا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 02/09/2025 کے فیصلے اوروفاقی آئینی عدالت کے 27/02/2026 کے فیصلے میں یہ بات واضح طور پر بیان کر دی گئی کہ قاضی فائز عیسیٰ کے18/10/2024 کے فیصلے کا اطلاق اُن کیسز پر نہیں ہوتا جن میں ملازمین اس تاریخ سے پہلے وفات پا چکے تھے یا میڈیکلی اِن ویلیڈ ہو چکے تھے، آئینِ پاکستان اور قانونی اصولوں کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے تمام اداروں پر لاگو ہوتے ہیں۔اورعدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث مستقبل میں توہینِ عدالت کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے،محکمہ بلدیات سندہ نے 18/10/2024سے پہلے کے تمام فوت شدہ ملازمین کے اہل خانہ، خواہ اُن کی درخواستیں پہلے جمع ہو چکی ہوں یا بعد میں اُن کے قانونی حق کو تسلیم کرتے ہوئے ابھی تک کسی بھی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکشن جاری نہیں کیا ہے۔عدالتی احکامات کے بعد وزیراعلٰی سندہ کی زیر صدارت سندہ کابینہ کے اجلاس میں فوتہ کوٹہ پر تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعدنوکریوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی،جسکے بعد چیف سیکریٹری سندہ کے احکامات پر سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ (ریگولیشن ونگ) کی جانب سے30 اپریل 2026 کو ایک نوٹیفکشن جاری کیا گیا جس میں تمام محکموں کے سیکریٹریوں کوعدالتی احکامات پر عملدرآمدکرنے اور میرٹ پر فوتی کوٹہ پر ملازمتوں کی فراہمی کے احکامات دیئے گئے،جس پر سب سے پہلے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے عمل کرتے ہوئے ایک نوٹیفکشن کے ذریعے اسپیشل سیکریٹری اسکول کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی،اسکے بعد محکمہ ایریگیشن کی جانب سے بھی فوتی کوٹہ پر ملازمتوں کی فراہمی کے لئے اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکشن جاری کیا،ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ سیکریٹریٹ میں درجنوں فوتی کوٹہ کیس سالوں سے ضروری کاروائی کے منتظر ہیں،اور ان کیسوں کو چیف سیکریٹری سندہ سیکریٹریٹ میں ارسال نہیں کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندہ کی منظوری کے بعد فوتی کوٹہ کیس متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کئے جاتے ہیں،جہاں پر DRCاجلاس کے بعد ملازمتوں کی فراہمی کا عمل شروع کیا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے18/10/2024 کے فیصلے سے کئی ماہ قبل لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے کیسوں پر بھی متعلقہ سیکشن افسران نے کوئی کاروائی نہیں کیؒ،جسکے سبب کئی امیدوار فوتی کوٹہ پر نوکری حاصل نہیں کرسکے،ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات کی جانب سے فوتی کوٹہ پر نوکریوں کی فراہمی کا عمل شروع نہ کرنے کے سبب امیدوار سخت پریشان ہیں،اور کئی امیدواروں نے سندہ ہائی کورٹ میں کیس دائر کرنے کے لئے وکیلوں سے مشورے شروع کردیئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں