ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں عوام کو صحت کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کرنے کے لیے “ہیلتھ ویک” کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
اسی سلسلے میں پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں خصوصی ٹی بی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں مریضوں کو ٹی بی کی تشخیصی سہولیات بالکل مفت فراہم کی گئیں۔
کیمپ کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد، ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ اور ڈی ایس پی نے کیا۔ اس موقع پر انہیں پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے متحرک، قابل اور تجربہ کار انچارج ڈاکٹر طیب نذیر، جو ایک بہترین میڈیکل پریکٹیشنر بھی ہیں، نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مریضوں کے سپوٹم فار اے ایف بی (Sputum for AFB) ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کو جین ایکسپرٹ (GeneXpert) ٹیسٹ کے لیے ریفر کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ مریضوں کے چیسٹ ایکسرے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر طیب نذیر نے کہا کہ ٹی بی اب ایک قابلِ علاج مرض ہے، لہٰذا علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے قریبی کیمپ یا ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔پنجاب بھر میں جاری ہیلتھ ویک سرگرمیوں کے دوران عوام کو صحت سے متعلق آگاہی اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*
*’تمہاری وجہ سے میں ذلیل ہوئی‘: بیوی نے سب کے سامنے نیتن یاہو کی کلاس لے لی*
وینزویلا کا ملبہ اور لاہور کے آنسو
ایرانی حکومت نے شہید رہبر کی تدفین سے پہلے ان کی ذاتی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ جو یہ ہیں:
*قیامت کی نشانیاں*