18

صحافی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار کرتا ہوں۔اکرام الدین

صحافی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار کرتا ہوں۔اکرام الدین

سینئر صحافی الطاف حسن صحافت کی دنیا کا ایک روشن مینار تھا۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز یورپ میڈیا

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ صحافی الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو شاید ہی کبھی پر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی الطاف حسن صحافت کی دنیا کا ایک روشن مینار تھے، انہوں نے اپنی تحریروں، فکری بصیرت اور نظریاتی موقف کے ذریعے صحافت کو نئی جہت عطا کی، انہوں نے ہمیشہ دیانتدارانہ، باوقار صحافت کو فروغ دیا اور نوجوان صحافیوں کیلئے ایک روشن مثال قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں