ہارون آباد(سٹی رپورٹر) وائٹل ایگرو کی جانب سے کاشتکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر خوش نصیب افراد میں مختلف انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ایک ٹریکٹر بھی قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکار امتیاز احمد دیپالپور تحصیل کے رہائشی امتیاز احمد کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائٹل ایگرو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری اعظم سہیل گوہیر نے کہا کہ وائٹل ایگرو اپنے تمام زرعی پراڈکٹس کو پہلے وائٹل فارم پر آزما کر ان کے نتائج کا مکمل جائزہ لیتا ہے، جس کے بعد ہی انہیں مارکیٹ میں متعارف کروایا جاتا ہے تاکہ کاشتکاروں کو معیاری اور مؤثر مصنوعات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کا اعتماد ہی وائٹل ایگرو کی اصل کامیابی ہے اور یہی اعتماد ادارے کو مزید محنت اور تحقیق پر آمادہ کرتا ہے۔چوہدری اعظم سہیل گوہیر کا کہنا تھا کہ وائٹل ایگرو ہمیشہ جدید زرعی تحقیق، بہترین بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی فراہمی کے ذریعے کسان برادری کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کی خوشحالی دراصل ملکی معیشت کی مضبوطی ہے اور کاشتکاروں کی کامیابی ہی وائٹل ایگرو کی کامیابی تصور کی جاتی ہے۔تقریب میں شریک کاشتکاروں نے وائٹل ایگرو کی جانب سے کسان دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور معیاری مصنوعات کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ٹریکٹر کا انعام جیتنے والے دیپارلپور تحصیل کے رہائشی امتیاز احمد نے وائٹل ایگرو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور وائٹل ایگرو کے پراڈکٹس پر بھی اعتماد کا اظہار کیاآخر میں کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے اور دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]